اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نابلس سے موصولہ رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر نابلس کے قریب غیر قانونی صہیونی کالونیوں میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں نے گزشتہ روز صہیونی فوجیوں کی حمایت سے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ اس یورش میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزہ کے سرحدی علاقوں پر اسرائیلی فوجی ہر روز فلسطینی شہریوں اورفلسطینی کاشتکاروں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں جب کہ یہ حملے صہیونی حکومت اور فلسطینی مزاحت کے مابین ہونے والے جنگ بندی کےمعاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲